اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,275FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کیبل نیٹ ورک کاجھگڑا:انسپکٹرسمیت 3قتل

شیخوپورہ(ملک عثمان سندرانہ)شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا، قتل ہونے والا پولیس انسپکٹر زاہد راٹھور تھانہ رنگ محل لاہور میں ایس ایچ او تعینات تھا، لاہور تھانہ رنگ محل میں ایس ایچ او تعینات انسپکٹر زاہد راٹھور اپنے پرائیویٹ گن مینوں کے ساتھ ابھی گھر سے نکلا ہی تھا کہ چوک میں کھڑی کار کے اندر گھات لگائے بٹ گروپ کے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر زاہدراٹھورعرف پہلوان، گن مین بھولا اور پپو شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے،مریدکے میں کیبل نیٹ ورک لگانے کے معاملے پر کھاری بٹ اور متین راٹھور گروپ میں 5 سال سےدشمنی چلی آرہی ہے، 5سال کے دوران 10 فراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور قتل کے مقدمات میں بٹ گروپ کے تمام ملزمان اشتہاری ہیں، تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بجھوا دیا ہے، ڈی ایس پی مریدکے کا کہنا تھا کہ انسپکٹر زاہد راٹھور گھر سے نکلے تو گاڑی میں موجود مخالفین نے فائرنگ کر دی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔