اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

این آر او ہوگا یا نہیں؟

لاہور(نیوزالرٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ متحرک میڈیا اور سپریم کورٹ کی موجودگی میں این آر او ممکن نہیں ، عمران کو لیکر آنیوالے کھلے عام مانتے ہیں ، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ،جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے “ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت کوئی حکومت نہیں بننے جارہی کہ نواز شریف یا شہباز شریف کے جیل میں جانے سے مسلم لیگ ن کو کوئی نقصان ہو سکتاہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ لو گ ٹوٹ سکتے ہیں لیکن اگر میاں نوازشریف مقدمات سے نکل آئے تو مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہوجائیگی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی این آر اودینے کی اوقات نہیں ہے ، اس وقت متحرک میڈیا اور سپریم کورٹ کی موجودگی میں این آر او دینا ممکن نہیں ہے ، این آر او کوئی دے ہی نہیں سکتا تو لے گا کوئی کیا ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیبلشمنٹ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کبھی تعاون نہیں کیا اور نہ کبھی لے کر آئے،عمران خان کولیکر آنے والے تو کھلے کھلے مانتے ہیں ، یہ کوئی چھپی ہوئی بات تو نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چور کوچور کہنا چاہئے لیکن چور کوچور کہنے کیلئے خود چور تو چور کو چورنہ کہے ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وزراءقانون او ر آئین کوروند رہے ہیں تو پھر کو ئی مہذب زبان تو استعمال نہیں کرے گا۔