اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ربیع الاول کا چاند؟

اسلام آباد(محمدجابر)ربیع اول کا چانددیکھنےکیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تاہم ربیع اول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہو گی ہے تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سےکیا جائے گا،ربیع الاول 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، زونل کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ربیع اول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،اس سے قبل محکمہ موسمیات کےترجمان کا کہناتھاکہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی بہت کم ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات 9 بج کر 2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی جس کے تحت مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ عید میلاد النبی ملک بھر میں 22 نومبر کو منائی جائے گی،واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔