اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

علامہ محمد اقبال کایوم پیدائش،وزیرِاعظم کاخراجِ عقیدت

اسلام آباد(محمدجابر)شاعرِمشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہورچلےگئے،شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی،1930 میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کےصدرکی حیثیت سےتاریخ خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا،علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسٹیشن کمانڈرنیوی کموڈورنعمت اللہ اور ڈی جی رینجرز اظہرنویدحیات نےشرکت کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبال کا پیغام امید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے،گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان رینجرز نے گارڈز کے فرائض پاک نیوی کے سپرد کیے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے ، اقبال نے مسلمانان برصغیر کو اس وقت راستہ دکھایا جب وہ نشان منزل کھو چکے تھے ،یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے امید کے چراغ روشن کئے اور انہی چراغوں نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی ، پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے، علامہ اقبال نے مسلمانان برصغیر کو ایسے وقت راستہ دکھایا جب وہ منزل کا نشان کھوچکے تھے ، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے ، اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد ، اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی ، علامہ اقبال کا کلام دنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتاہے ، اقبال نے برسوں پہلے ایسے مسائل کی نشاندہی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے ، فرقہ واریت اور انتہاپسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی فکر راہ ہے ، موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم فکر اقبال پر عمل پرا ہو دنیا کو کردار کی روشنی سے منور کریں ، سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج اہل وطن شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔