اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مہنگا ترین شادی کارڈ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی امیر ترین شخصیت امبانی کی بیٹی کی شادی بھی طے پا گئی ہے اور کارڈ بھی چھپ گئے ہیں جو کہ قابل رشک ہیں لیکن ان کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے ،تفصیلات کے مطابق مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو اپنے بوائے فرینڈ آنند پیرامال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہےجو کہ اجے پریمال اور سواتی پریمال کا بیٹا ہے،شادی کے انتہائی پرکشش اظہار کے بعد نیتا امبانی اب ہمیشہ کیلئے پریمال کی ہونے جارہی ہےدونوں کی شادی کا اعلان اکتوبر کی تیس تاریخ کو کیا گیا تھا تاہم اب دعوت نامہ سامنے آ گیا ہے اور ایک کارڈ کی قیمت تقریبا پاکستانی 3لاکھ روپے بتائی جارہی ہے،ایشا امبانی اور آنند کی شادی سال کی بہترین اور مہنگی ترین تقریب کا درجہ حاصل کرنے جارہی ہے جو کہ اٹلی کی ندی ’ کومو‘ میں انجام پائے گی ،شادی کا کارڈ ایک بڑے سے اور خوبصورت ڈبے کے اندر ہے اور سب سے اوپر ” آئی اے “ لکھا ہے جبکہ ڈبے پر سنہری رنگ سے کشیدہ کاری کی گئی ہے جو کہ انتہائی پرکشش ہے ، اسکے اندر 4مزید چھوٹے چھوٹے ڈبے ہیں اور اس میں تحفہ بھی موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر سونے کا معلوم ہوتاہے۔