اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

3روزہ بین الاقوامی سعودی فوڈ ایکس نمائش کا افتتاح

جدہ( خالد نواز چیمہ) پرنس عبدالعزیز بن نواف بن عبدالعزیز السعود نے 3روزہ بین الاقوامی سعودی فوڈ ایکس نمائش کا افتتاح کر دیا، 9پاکستانی کمپنیاں شریک نمائش میں پاکستان سمیت 35 ممالک کی 100سے زاہد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نمائش 15 نومبر تک جاری رہے گی ۔ پاکستان سے9بڑی کمپنیاں نمائش میں شرکت کر رہی ہیں ۔ نمائش کے پہلے روز بڑی تعداد کاروباری حضرات اور پبلک نمائش دیکھنے آئے ۔پاکستانی قونصلیٹ کے ترجمان ارشد منیر کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے بہترین کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ اعلی ترین مصنوعات کو مملکت کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے ۔فوڈ فیسٹول سے پاکستانی اشیائے مملکت میں متعارف کروائی جائیں گی ۔ نمائش میں شرکت کرنے والی بہترین کمپنیاں ہیں جن کی مصنوعات غیر معمولی شہرت کی حامل ہیں ۔نمائش سے پاک ، سعودی تجارتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی ۔نمائش میں پہلی بار پاکستانی سبزیاں اور فروٹ ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں پاکستانی فروٹ اور سبزی کو پہلے دن بہت پسند کیا گیا کمرشل قونصلر شہزادہ کا کہنا ہے کہ فوڈایکس میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی بڑی تعداد اس بات کی واضح علامت ہے کہ نمائش انتہائی کامیاب رہے گی ۔جبکہ نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے 520 سے زائد برانڈ ز رکھے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال منعقدہ ہونی والی نمائش میں فوڈایکس 2018میں سعودی عرب کی کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں ۔ ۔