اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثہ کا شکار

گجرات (اعجاز شاکر ) راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثہ کا شکار ہو گئی ،ٹرین کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین نے جونہی گجرات اسٹیشن عبور کیا تو کٹھالہ کے قریب اچانک اس کے انجن میں آگ لگ گئی جسے ہنگامی بنیادوں پر روک لیا گیا ٹرین کے انجن میں آگ دیکھ کر مسافروں نے ٹرین کے باہر دوڑیں لگا دیں آتشزدگی کی اطلاع پر ریلوے اسٹیشن گجرات اور وزیر آباد سے امدادی ٹیمیں اور ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انجن کو بوگیوں سے الگ کر کے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا اور ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیاآتشزدگی کے باعث انجن مکمل طور پر جل گیا جسے دوسرے انجن کی مدد سے وزیر آباد لوکو شیڈ پہنچایا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا