اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تنخواہ دار طبقے کی بھی شامت آگئی

اسلام آباد(محمدجابر)فیڈرل بورڈآف ریونیونےٹیکس گزاروں کی تعدادمیں اضافے کی بجائے پرانے ٹیکس گزاروں کے گرد شکنجہ کس لیا ہے اور ایف بی آر نے تنخواہ دارٹیکس گزاروں کو گزشتہ سال کی ریٹرن نہ جمع کرانے پرجرمانہ کرنا شروع کیا،ذرائع کےمطابق ایف بی آرنےگزشتہ سال ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں کوہزاروں روپے جرمانے کے نوٹسز بھجوادئیے جبکہ ایک سال ریٹرن نہ دینے والوں کے نام ٹیکس آڈٹ میں ڈال دئیے گئے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایک سال ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے تنخواہ دار ٹیکس گزاروں بیس ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا تاہم بیس ہزارروپے جرمانہ دے کر سیکشن دوسوچودہ ای مل سکتا ہے،سیکشن دو سو چودہ ای لے کرٹیکس آڈٹ سے نام نکل جائے گا،ذرائع نے مزید بتایا کہ کاروباری ٹیکس گزاروں کوگزشتہ سال کی ٹیکس ریٹرن کا پچیس فی صد جمع کرانے پررعائت مل سکتی ہے۔