اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چین کی جانب سے 53 ممالک کیلئے ویزہ مفت

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے آئندہ سال جنوری سے 53ممالک کے شہریوں کیلئے 144گھنٹے کے مفت ویزہ کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ سہولت ژیامن اور دیگر کئی چینی شہروں سے ملک میں داخل ہونے والے افراد کیلئے ہوگی۔ قومی امیگریشن انتظامیہ نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ ژیامن ، چھنگ تاؤ، ووہان اور کن منگ شہروں میں داخل ہونے والے افراد یکم جنوری 2019سے 144گھنٹے کا فری ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہونگے اور وہ ان شہروں میں قیام کرسکیں گے۔ چھنگ تاؤ میں آنے والے افراد شن ڈانگ صوبے میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ یادرہے کہ اب تک ایسے غیر ملکیوں کو چین کے پانچ شہروں میں 72گھنٹے کیلئے مفت ویزے کی سہولت حاصل ہے۔