اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کھڑکی والی سیٹ، ضدی مسافر اور ذہین ایئر ہوسٹس

وکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی ائیرہوسٹس نے دورانِ پرواز کھڑکی والی سیٹ کی ضد کرنے والے مسافر کی خواہش انوکھے طریقے سے پوری کر کے سب کے دل جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے پرواز بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے میں ایک مسافر نے ضد شروع کی کہ اُسے ہر صورت کھڑی والی سیٹ چاہیے۔ جہاز میں بیٹھے مسافروں نے مذکورہ شخص کو سمجھانے کی کوشش کی مگر اُس نے ایک نہ مانی اور الٹا شور وغل شروع کردیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق مسافر کا اصرار تھا کہ اُسے ہر صورت کھڑکی

والی ہی سیٹ دی جائے جبکہ جہاز میں کوئی ایسی نشست دستیاب ہی نہیں تھی جس پر اُسے منتقل کردیا جاتا۔ معاملے نے گھمبیر صورت اختیار کی تو انتظامیہ نے مسافروں کی خدمت کے لیے تعینات ائیرہوسٹس کو ہرصورت مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔ خاتون نے مسافر کو
قائل کرنے کی کوشش کی کہ ہر کسی کو نشست نمبر کے حساب سے دی جاتی ہے، جہاز میں ترتیب سے نشستیں لگی ہوئی ہیں اسی وجہ سے بعض سیٹوں کا کھڑکی کے سامنے آنا ممکن نہیں، آپ کو ٹکٹ بک کرواتے وقت سیٹ کی تصدیق کرنا ضروری تھی۔ ائیرہوسٹس کے سمجھانے اور اُس کی وضاحت کے باوجود مسافر بات کو تسلیم کرنے پر راضی نہیں تھا۔ مسافر کو جب بات سمجھ نہیں آئی تو ائیرہوسٹس واپس اپنے کیبن میں گئی اور ایک منٹ بعد ہاتھ میں کاغذ کی شیٹ لے کر واپس آئی۔ ذہین ائیرہوسٹس نے مسافر کی سیٹ کے ساتھ والی دیوار پر کاغذ کی اس شیٹ کو ٹیپ سے چسپاں کردیا جس پر پینسل سے کھڑکی بنی ہوئی تھی اور اُس میں باہر بادل و سمندر نظر آرہے تھے۔ انوکھی حرکت کو دیکھ کر مسافر کا نہ صرف غصہ ٹھنڈا ہوا بلکہ وہ اچانک مسکرانے لگا جبکہ دیگر مسافر بھی ائیرہوسٹس کے اس اقدام سے خوب محظوظ ہوئے، انہوں نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر شیٹ کی تصاویر بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔