اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات کے شہری نے سیلابی ریلے میں کود کر سعودی نوجوان کی جان بچا لی

خالد نواز چیمہ (جدہ) سعودی عرب میں مقیم گجرات کے نوجوان نے سیلابی ریلے میں بہتے ، سعودی شہری کی جان بچا لی
شکیل احمد عرصہ 8سال سے مکہ مکرمہ کے علاقے سبت الجارہ میں بطور ِشیوال آپریٹرملازمت کرتا ہے
گزشتہ دنوں سے سعودی عرب میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہے جسکے باعث وادی سبت الجارہ میں سیلاب آگیا سعودی شہری عبدالرحمان محمد العیسیٰ اپنی گاڑی سمیت پانی کے ریلے میں بہہ گیاآس پاس موجود لوگ اس سارے منظر کو دیکھتے رہے مگر کسی کی ہمت نہیں تھی کہ وہ دوبنے والے کو بچا سکےوہاں موجود پاکستانی جوان شکیل احمدنے متعلقہ اداروں سے درخواست کی کہ اُسے اپنی ذمہ داری پر ڈوبنے والے سعودی شہری کی زندگی بچانے کی کوشش کرنے دی جائے۔اجازت ملنے پر شکیل احمدنے نہایت جرات اور حوصلے سے اپنے شیول کو سٹارٹ کیا اور پانی کے ریلے میں کود پڑا اور چند ہی منٹوں میںسیلاب میں پھنسے ہوئے سعودی بھائی کو بحفاظت لے کر باہر آ گیا وہاں پر موجود سعودی لوگوں نے شکیل احمد کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے چیئرمین میونسپل کارپوریشن فایز بن مصیض الشہری نے تعریفی سند اور انعامات سے نوازا امیر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے بھی شکیل احمد کے حوصلے کی داد دی اور انعامات دینے کا بھی اعلان کیا شکیل احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں یہ تمام انعامات اعزازات پاکستان کے نام پہ کرتا ہوں جو رقم ملے گی میں پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم فنڈ میں جمع کرا دوں گا