اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چینی قونصلیٹ پر حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید

کراچی: کلفٹن میں چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اوردھماکے کی آوازسنی گئی جس کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی آوازسنی گئی، جس کے جواب میں چینی قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں جب کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق حملے میں دوپولیس اہل کارشہید اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، ملزمان کی تعداد 3 سے زائد ہے جن کے پاس دستی بم اور ہتھیار بھی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق 4 افراد نے قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصلیٹ کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔