اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو رشتے داروں نے دھو ڈالا

لاہور: محبت کی شادی جرم بن گی، سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے رشتے داروں نے دھو ڈالا، لڑائی سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
سیشن کا احاطہ عدالت ایک بار پھر آج جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، ٹاون شپ کے رہائشی روبینہ نے دو ماہ قبل اپنے کزن علی رضا سے محبت کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے علی رضا پر اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔عدالت میں بیان دینے آنے والی لڑکی روبینہ شہزادی کو رشتے دار خواتین نے احاطہ عدالت میں پکڑ لیا اور خوب درگت بنا ڈالی۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم تبسم کی عدالت کے باہر خواتین آپس میں لڑاتی رہی تاہم سکیورٹی اہلکار ہمیشہ کی طرح منظر عام سے غائب رہے۔احاطہ عدالت میں موجود سائلین نے دونوں پارٹیوں کے درمیان میں بچ بچاؤ کروایا تاہم لڑکی میں 2 خواتین زخمی بھی ہوگی۔علی رضا اپنی دولہنیا کو لیکر کیس کی سماعت سے پہلے ہی رفو چکر ہوگیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔