اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات پولیس میگا کرپشن سکینڈل میں کون کون رگڑے میں آیا

گجرات( اعجاز احمد شاکر) گجرات پولیس میگا کرپشن سکینڈل میں کون کون رگڑے میں آیانیب پنجاب نے سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کو تو کراچی سے حراست میں لیا ہے لیکن اس میگا کرپشن کیس میں ان کے ساتھ سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ،اس کیس کو سامنے لانے والے سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ، او راس وقت کے ایس پی کامران ممتاز بھی نیب کے ریڈار پر آچکے ہیں کرپشن کیس میں ملوث اس وقت کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سید چن پیر جو کیس سامنے آنے کے بعد معطل ہوچکے انہیں بھی نیب اپنا مہمان بنا چکی ہے 2014سے2016 تک گجرات میں تعینات رہنے والے محمد افضل جو اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محکمہ خوراک پنجاب ہیں نیب کے شکنجے میں آ چکے ہیں سینیئر اکاؤنٹ آفیسر گجرات محمد اشرف کے ساتھ ساتھ رائے ضمیر الحق کے مبینہ دست راست پولیس ملازم محمد فیاض جو کرپشن کے انکشاف پر فرار ہوگیا تھا اور اس کا ساتھی کانسٹیبل آغا رمیض سمیت کرپشن میں معاونت کرنے والے نیشنل بنک کے مینجر محمد آصف، آپریشن مینجر شکیل احمد سمیت جن دو پٹرول پمپوں سے تیل کے نام پر لوٹ مار کی جاتی رہی ان کے مالکان صغیر احمد اور غلام سرور کو بھی نیب اپنی حراست میں لے چکا ہے