اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اولڈہم میں خوش آمدید گروپ کے بیس سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد

برطانیہ( عارف پندھیر) اولڈہم ایسٹرن پویلین ہال میں خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے قائم خوش آمدید گروپ کے بیس سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جسمیں گروپ کی چئیر پرسن نائلہ شریف ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گون، ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کے علاوہ کونسلرز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ انیڈریو گون نے بیس سال مکمل ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ خواتین جو کام کر رہی ہیں سب کے لیے باعث فخر اور حوصلہ افزا ہے۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کا کہنا تھا کہ  گروپ میں شامل خواتین کے جذبات احساسات اور خیالات جاننے کا موقع ملا انکا کام قابل ستائش ہے۔ گروپ کی چئیر پرسن نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ اس کی بنیاد مسز ابراہیم نے رکھی تھی اور اب ہم اسے آگے لیکر چل رہے ہیں آنے والے سالوں میں خواتین کو متحرک کرنے کے لیے مزید کام کریں گے۔ گروپ میںدس سالوں سے کام کرنے والے ممبرز نگینہ، عائشہ ، منہاج القرآن کے فیصل حسین، کونسلرز اصغر خان، ویمل چودھری اور محمد شعیب نے بھی گروپ  میں شامل خواتین کی خدمات کو خوب سراہا۔تقریب کے اختتام پر عمدہ کارکردگی والی خواتین ممبرز کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے۔ لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے میوزک کا تڑکا اور ایشیائی لذیذ کھانوں سےمہمانوں کی خاطر تواضع بھی کی گئی