اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک دونئے فلیٹس کا انکشاف ہواہے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی لیکن اس معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے۔جمعہ کو نجیٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی لیکن اس معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے اس و قت 26ممالک سے ہمارے پاس معلومات آرہی ہیں ہم نے ان ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں اور پیسو ں کا کھوج لگاناہے ہفتے کوبرطانوی ٹیم آرہی ہے اور ان کی ہمارے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ بات چیت ہوگی،اسحاق ڈار کے دونئے فلیٹس کا پتہ چلا ہے جس ملک میں اسحاق ڈار کے فلیٹس کا پتہ چلاہے اس ملک کو ان فلیٹس کی تصدیق کیلئے لکھا ہے لندن میں کلثوم نواز کی جائیداد سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد 2016تک کلثوم نواز کے نام تھی اور اس کے بعد یہ حسن نواز کے نام منتقل ہوگئی ہے علیمہ خان کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو حکم دیاہواہے کہ بدھ سے پہلے ایف آئی اے سے ملکر تفتیش کریں علیمہ خا ن کا کیس بدھ سے پہلے مکمل کرکے جمع کروا دیا جائیگا علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی اور یہ بھی بتایا جائیگا کہ علیمہ خان کی جانب سے پیسہ ملک سے باہر کیسے گیااس بات پر ایف آئی اے اپنی رپورٹ پیش کرے گااور اس پیسے پر کتنا ٹیکس بنتاہے اس پر ایف بی آر اپنی رپورٹ دیگا۔