اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شام میں تین روز کے دوران 20 ہزار سے زیادہ افراد کی نقل مکانی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں گزشتہ محض تین روز کے دوران 20 ہزار سے زیادہ افراد نے ادلب کے صوبے کے جنوب سے پڑوس میں واقع دیہات نقل مکانی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں منعقد پریس کانفرنس میں کیا۔نقل مکانی کرنے والوں میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق نقل مکانی کرنے والی متعدد خاندان پناہ کی جگہ نہ ملنے کے سبب کھلے میدان میں مقیم ہیں ، اور ان کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ بشار حکومت کی فورسز نے چوبیس نومبر سے جرجناز شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں پر بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ جرجناز شہر کے 70 فی صد سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان میں اکثریت نے تلمنس اور معرت النعمان شہر کے علاوہ ادلب صوبے کے شمالی علاقے کے دیہات اور قصبوں کا رخ کیا۔