کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت کی نئی پالیسی، شادی سے پہلے دولہا کا ٹیسٹ ہو گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شادی سے قبل ٹیسٹ اور کزن میرج سے گریزکرکے تھیلیسیمیا سے بچائو ممکن ہے،تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا بل بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا،دلہاکو شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے قومی تھیلیسیمیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیداہونے والے یومیہ اوسطاً 17 بچوں کوتھیلیسیمیاکامرض پیدائشی ہوتاہے،شادی سے قبل ٹیسٹ اور کزن میرج سے گریزکرکے تھیلیسیمیا سے بچا جا سکتا ہے، ان کا کہناتھا کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا بل بھی پنجاب اسمبلیمیں پیش کیا جائےگا،دلہاکو شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں دنیاکاسب سے بڑاتھیلیسیمیاپروگرام چل رہاہے،میاں ،بیوی دونوں میں تھیلیسیمیا کے جینز ہوں تو خطرہ بڑھ جاتاہے۔