اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

2019 آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا،منظوروسان

کراچی: منظوروسان کا کہنا ہے 2019 پاکستان کے لئے اہم ترین سال ثابت ہوگا، 2019 آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا، 2020 کپتان کے لئے خطرناک سال ثابت ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست اور معیشت کے لیے یہ سال اہم ہے، آصف علی زرداری کو آج آزاد دیکھنے کا خواب دیکھ رہا ہوں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کیا، اس لیے اب عوام ان کے خلاف ہیں، جس کا نتیجہ انہیں الیکشن میں مل جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ ریت کا میدان ہے مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو پاکستان ہیں، ایک وہ ہے جہاں پی پی قیادت کے خلاف ناشتے اور لانڈری کے بلوں پر 16، 16 ریفرنس دائر کیے جا رہے ہیں، دوسرا وہ ہے جہاں آف شور کمپنیاں سامنے آنے کے بعد بھی این آر او دے دیا جاتا ہے۔