اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

 گورنر پنجاب کے اعزاز میں مانچسٹرمیں عشائیہ کا اہتمام

مانچسٹر( چودھری عارف پندھیر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ہال میں کاروباری شخصیت اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے عشائیہ دیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہاوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کیونکہ آپ لوگوں نے تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے سب کے لیے قابلِ قبول ہیں انہوں نے جن افراد کو نئے پاکستان کی تکمیل کے لیے جو بھی ذمہ داری سونپی ہے وہ احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے پر عزم ہیں ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے تبدیلی آنے میں وقت لگے گا لیکن ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں ۔ پہلی مرتبہ پاکستان میں اشرافیہ کا احتساب ہوا ہے اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا ۔پاکستان کے قانون میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اوورسیز  کو موبائل فون لیکر جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے لیکن جب بھی عمران خان اپنے فیصلہ پر نظرِ ثانی کرتے ہیں تو یوٹرن کا واویلا کیا جاتا ہے۔ پنچاب حکومت کے بارے میںان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آزادانہ کام کر رہےہیں اور  پنجاب میں وزیراعلی پنجاب سپریم لیڈر ہیں اور وہ درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انہیں  کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ ابھی سو دن ہی گزرے ہیں حکومت کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیےان کا مزید کہنا تھا کہ مانچسٹر کی کمیونٹی ہمیشہ دل کے قر یب ہے اور ان سے والہانہ لگاؤ ہے۔ اقتدار قوم کی امانت ہوتی اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے بحثیت مسلمان یہی ہماری تعلیمات ہیں ۔  عشائیہ کی نقابت رانا عبدالستار نے کی۔  عشائیہ میں ممبرز یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم، واجد خان، قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، صاحبزادہ جہانگیر چیکو بھائ ،مسرت چوہدری ، نبیل مسرت،افتخار مجید، سید باسط شاہ مشوانی، آصف خان، ویلفیر آتاشی فظا نیازی کمرشل آتاشی محمد شعیب – عالم پنوار-عمران لورز کے چئیرمین آصف رشید بٹ – روبینہُ سیاسی و سماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔