اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے،آگ بجھانے والے نے بوریت سے تنگ آ کر مکانات کو آگ لگا دی

19 سالہ رضاکار فائر فائٹرنے فراغت اور بوریت سے تنگ آ کر 2 مکانوں کو آگ لگادی ،امریکا میں ایک 19 سالہ رضاکار فائر فائٹر ریان لوبہام پر حال ہی میں مجرمانہ فعل اور دو مکانات کی آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے بقول مجرم اس نے بوریت دور کرنے کے لیے ان دو مکانات کو نذرِ آتش کیا تھا۔۔ پولیس نے چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے بعد کہا ہے کہ دونوں معاملات میں ریان ملوث ہے جو حقیقت میں ایک فائرفائٹر ہے اور کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکتاہٹ محسوس کررہا تھا۔ایک گھر کے مالک نے بتایا کہ 10 دسمبر کی صبح 3 بجے وہ سورہا تھا کہ دھواں بھرنے اور شعلوں کو دیکھ کر اس کی آنکھ کھل گئی۔اس کے بعد آگ بجھانے والے عملے سے رابطہ کیا گیا۔ فائر فائٹرعملے نے بتایا کہ ان کے خیال میں دونوں واقعات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس اور عملے نے علاقے کے مکینوں سے بات چیت کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی۔تمام شواہد میں ریان کو دیکھا گیا اور تفتیش کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔ ریان کے مطابق اس نے کاغذی تولیوں اور پیٹرول کی مدد سے یہ آگ بھڑکائی تھی۔ ریان پر دو لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر اسے جیل جانا ہوگا۔