اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات:ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا اور شاہد رضا دونوں بھائی کے درمیان اندھا دھندفائرنگ ،90افراد کیخلاف مقدمہ درج

کوٹلہ(راجہ ارشد محمود)کوٹلہ برادران عابد رضا اور شاہد رضا دونوں بھائی آمنے سامنے، اندھا دھند فائرنگ۔دونوں گروپوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا اور اُنکے بھائی چوہدری شاہد رضا کے گروپوں کے درمیان شیخ پور سریعہ کے قریب اندھا دھندفائرنگ ہوئی۔پولیس تھانہ ککرالی نے موقع پر پہنچ کر عا بد رضا گروپ کے 3جبکہ شاہد رضا گروپ کا 1ملزم گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام شیخ پور سریعہ میں متنازعہ اراضی پر موجود دونوں گروپوں کے گارڈز کے درمیان جھگڑا کا آغاز ہوا بعدازاں دونوں گروپوں کے سربراہان موقع پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹے تک شیخ پور سریعہ کو میدان جنگ بنائے رکھا۔تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس دوران شیخ پور سریعہ عورتوں اور بچوں کی چیخوں سے گونجتا رہا۔پولیس ککرالی کے پہنچنے پر باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیابی ہو گئے تاہم شاہد رضا گروپ کا 1جبکہ عابد رضا گروپ کے 3ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔عابد رضا گروپ کی طرف سے اسد مشتاق، عثمان مشتاق، محمدعلی، زین علی پسران مشتاق احمد، ظفر موچی ، چاند عرف چاندو موچی، فیاض احمد سمرالہ، طارق ٹیڈی، یوسف چن، اسجد بھولا، غضنفر گل، ملک شانی، ابرار صادق، عبدالحمید، ملک عرفان، ملک شجاع ککرالی سمیت30/35 نامعلوم مسلح افراد۔۔۔جبکہ شاہد رضا گروپ کے عبدالوہاب عامر، قاصد رضا، سہیل رضا، حق نواز بابری، صداقت علی بھولہ، اورنگزیب راجپوت، میاں سیف اللہ سیفی، علی حسنین بٹ، یاسر جاگل، اخلاق فضل، وقار احمد سرگودھا، منیر احمد کالوچک، راجہ خالد سریعہ، راجہ سونی سریعہ، ملک فاروق سمرالہ سمیت 20/25 نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ممبرقومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کے ڈیرے پر سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی چیئرمین شپ کی شکست فاش چوہدری برادران کو ہضم نہیں ہو رہی جس کے باعث اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ مزید اُنہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے جس عوام نے چوہدری عابد رضا کو ایم این اے اور چوہدری محمدعلی تنویر کو ضلعی چیئرمین منتخب کیا وہ عوام ہمارا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔ چوہدری برادران کےعزائم کیخلاف ہم جس پلیٹ فارم پر آواز بلند کررہےہیں وہ یقیناً اُنکے کانوں تک پہنچ رہی ہے۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ طاہر الملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہد رضا گروپ کی جانب سے ایسی انتقامی کاروائیاں پہلے بھی کی جاتی رہیں۔1998ء میں بھی پولیس چوکی بناکر کوٹلہ برادران کو سیاسی عزائم سے روکا گیا۔کوٹلہ برادران کی سیاسی کاؤشوں، عوامی خدمات اور لوگوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کرمخالفین دوبارہ سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں۔ اُنہوں نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ برادران نے پہلے بھی مشکلات کا ثابت قدمی سےمقابلہ کیا ہے اور موجودہ حالات میں بھی سرخرو ہونگے۔ دوسری جانب چوہدری شاہد رضا گروپ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔