ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائم ٹائم پر اپنے ٹی وی خطاب میں ڈیموکریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ پر راضی ہو جائيں۔ یوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کے مطالبے سے جو تنازع پیدا ہوا ہے اس کے نتیجے میں حکومت کے مختلف شعبوں کو گذشتہ 18 دنوں سے جزوی ‘شٹ ڈاؤن’ کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے یہ مسئلہ 45 منٹ میں حل ہو سکتا ہے اور یہ کہ انھوں نے کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے کانگریس کے رہنماؤں کو بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی اس بات پر اصرار کیا ہے کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور بہت جلدی یہ خود اپنی ادائیگی کرنے لگے گی۔ تقریباً نو منٹ تک جاری رہنے والی تقریر میں امریکی صدر نے کہا کہ دیوار کی تعمیر ناگزیر ہے اور اس کی مدد سے ملک میں ‘بڑھتے ہوئے بحران اور سکیورٹی خدشات کا خاتمہ ہو سکے گا۔’صدر ٹرمپ اس دیوار کی تعمیر کے لیے ساڑھے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

1 + 1 =