اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پتنگ بازی کا شوق ایک اور قیمتی جان لے گیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پتنگ بازی کا شوق ایک اور جان لے گیا ، لاہو ر کے علاقے مصری شاہ میں پتنگ لوٹتے ہوئے دھاتی ڈور کے باعث کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ مصری شاہ کا صہیب 14سال کا تھا ، کٹی پتنگ لوٹ رہاتھا کہ دھاتی ڈور کے باعث کرنٹ لگ گیا اور موقع پر ہی چل بسا ۔ نوجوان بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کےخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور میں پتنگ بازی کے شوق کی وجہ سے ہونے والی یہ پہلی موت نہیں ، ماضی میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بیسیوں لو گ چھتوں سے گر کر ، پتنگ لوٹتے گاڑیوں کے نیچے آکر، کرنٹ لگنے اور قاتل ڈور کے گلے پر پھرنے کےباعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔