اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تارکین وطن کے بچوں کو بھی امریکا میں رہنے کی اجازت ملے گی ،امریکی صدر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں پناہ کے متلاشی افراد کیلئے نئے قوانین متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا تارکین وطن کے بچوں کو بھی امریکا میں رہنے کی اجازت ملے گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کے خواہش مندوں کو امریکہ میں داخلے کیلئے انٹری پوائنٹ پر پیش ہونا ہو گا۔ ٹرمپ نے تارکین وطن کے بچوں کو انکے ساتھ ہی امریکہ میں رہنے کی نوید بھی سنائی۔ان کا کہنا تھا کہ تارکین امریکہ میں جرائم کا پیش خیمہ بن رہے ہیں ۔ اس لئے انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔جنوبی امریکہ سے آنے والے تارکین کے حوالے سے سخت موقف دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی اس کے حوالے سے ایک سخت ایگزیکیوٹو آرڈر جاری کریں گے۔جنوبی امریکی ممالک سے آنیوالا تارکین کا کاررواں صرف اپنا وقت ضائع کررہا ہے۔ ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ لوٹ جائیں۔ امریکہ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فوج صرف اپنے دفاع کے لئے مزاحمت کرے گی۔