اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بارسلونا کی بلڈنگ میں آگ لگنے سے دو پاکستانیوں کی اموات

بارسلونا(زاہد مصطفی اعوان )بارسلونا کے نواحی شہر بادلونا میں گزشتہ دنوں بلڈنگ میں لگنے والی آگ نے دو پاکستانیوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا ۔تفصیل کے مطابق بارسلونا کے نواحی شہر بادلونا میں ایک بلڈنگ میں آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام رہائیشی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ فائر برگیڈ کے عملے کو بھی آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔بلڈنگ میں آگ لگنے سے دو پاکستانیوں کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے ۔پاکستانی کیمونٹی نے پاکستانیوں کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قونصلر جنرل آف پاکستان علی عمران چوہدری نے پریس کانفرنس میں آتشزدگی کے واقعہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق کر دی۔ اس سلسلے میں متاثرین کو پولیس نے کہا کہ اگر ان کے کاغذات ریذیڈنسی اور دیگر قانونی پیپرز اگر جل گئے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کریں۔معروف سوشل ورکر حافظ عبدالرزاق صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی جو اس عمارت میں موجود تھے اور ان کا کاغذات کا نقصان ہوا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ پولیس سے ان کو تعاون مہیا کیا جا سکے۔اگر کوئی پاکستان جانا چاہتا ہے اور کاغذات نہیں ہیں تو وہ سفری کاغذات کی تکمیل میں مدد کر سکتے ہیں۔