اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملک بھر میں سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکشن ٹک ٹاک کی سروس بند کرنے کے معاملے پر غور

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکشن ٹک ٹاک کی سروس بند کرنے کے معاملے پر غور شروع کردیا گیا۔ ٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپ اور پلیٹ فارم ہے جس میں صارف اپنے پسندیدہ گانوں یا جملوں کا انتخاب کر کے صرف ہونٹ ہلا کر اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں چالیس ہزار سے زائد صارفین یہ ایپ استعمال کررہے ہیں۔ کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز بنانے والے صارفین مشہوری کے لیے تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑ رہے ہیں۔ یہ افواہ بھی زیرگردش تھی کہ حکومت نے 10 جنوری سے ملک بھر میں موبائل ایپ کی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزرا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سروس کی بندش کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے اے آر وائی کے نمائندے کو تصدیق کی کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے پاس ٹک ٹاک سروس کی بندش کا کیس زیر غور ہے جس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔