آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

قلات : آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات،خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہے، آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

35 − 34 =