اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

انڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخر ٹیسٹ میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان نے جیتا۔میزبان کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے اور پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرکے پاکستان کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس کے جیتنے یا ہارنے سے فرق نہیں پڑتا، تاہم وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے اور اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی انتخاب کرتے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے کپتان پابندی کی وجہ سے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر رہے جبکہ ان کی جگہ پر زبیر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 100ویں کھلاڑی ہیں۔ادھر ابتدائی 2 میچز اور سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں بھی آخری ٹیسٹ میچ میں 3 تبدیلی کی گئی ہیں۔اوپنگ بیٹسمین فخر زمان، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کی جگہ پر فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، محمد عامر اور محمد عباس بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے ٹیم کے قیادت ڈین ایلگر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زبیر حمزہ، ہاشم آملہ، آئیڈن مارکرام، تھیونس ڈی برائن، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرون فلینڈرز، گیگیسو ربادا، ڈیل اسٹین اور ڈوان اولیفیر شامل ہیں۔