عوام پرایک اور مہنگائی بم پھٹ گیا، ادویات 9 سے 15 فیصد تک مہنگی

اسلام آباد:  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد تمام ادویات 9 سے 15 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ حکومت سے بھی ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

69 − 59 =