اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

2019 تین کیمرا والے آئی فون کا سال !

ایپل 3 کیمروں والا پہلا آئی فون 2019 میں متعارف کرائے گی۔یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائےرپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر 2 آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے جیسے 2018 میں آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کی شکل میں دیکھنے میں آئے۔مگر اس بار میکس ماڈل میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمرے دے گی جبکہ ایکس آر اور ایکس ایس کے اپ ڈیٹ ماڈل میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیکھنے میں آئے گا۔خیال رہے کہ 2018 سے اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمروں کو دینے کا رجحان زور پکڑ چکا ہےسام سنگ کے گلیکسی ایس 10 کے ایک ماڈل میں مجموعی طور پر 6 کیمرے (4 بیک پر اور 2فرنٹ پر) دیئے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں، جبکہ اسی کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون بھی متعارف کرایا۔دیگر کمپنیاں تین بیک کیمروں والے متعدد فونزپیش کرچکی ہیں اور اب ایپل ان کے نقش قدل پر چلن والی ہےرپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل رواں سال کے آئی فونز میں سے چند فیچرز کو نکالنے کا سوچ رہی ہے تاکہ اس کی لاگت کم کی جاسکے۔ان میں سے ایک فیچر ممکنہ طور پر تھری ڈی ٹچ ہوگا جو کہ آئی فون ایکس آر میں پہلے ہی موجود نہیں۔خیال رہے کہ 2018 کے آئی فونز کی فروخت ایپل کے توقعات سے کم رہی اور وہ ان کی پروڈکشن کم کرنے پر مجبور ہوگئی۔