اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرگودھا میں تیز رفتار کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

سرگودھا: صوبہ پنجاب میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، جسکے باعث تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، کار میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ حادثہ کا شکا ر ہو گئے۔کار ایکسیڈنٹ کا واقعہ دھریہ کے مقام پر پیش آیا۔دو روز قبل ہی سیالکوٹ کے علاقے نارووال روڈ کے قریب کار اور ٹریکٹرٹرالی میں ٹکر سے 2 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔ ٹریفک حادثات زیادہ تر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آتے ہیں، بعض اوقات ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلاتا ہے جو درجنوں لوگوں کی اموات کا سبب بنتی ہے۔