اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قتل کر کے خودکشی بتانے والے خاندان کے راز افشاں

دولت نگر( محمد توصیف)سرائے ڈھنگ میں سنگدل سگے باپ ،بیوی ،بیٹی اور داماد نے پچاس سالہ منیر گجر کو بے دردی سے قتل کرکے خود کشی کا رنگ دے دیا ،شاطر قاتلوں نے رات کے اندھیرے میں مقتول کو گلہ میں رسی ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا اورنعش کو آگ لگا دی ،گجرات پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان کی چال ناکام بنا کروحشی قاتلو ں کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ دولت نگر پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع سرائے ڈھنگ میں محنت کش منیر گجر نامی شخص نے خو د پر تیل چھڑک کر خود کشی کرلی ہے ، جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد اور ایس ایچ او راناعامر شہباز پولیس نفری کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ گئے اورجلی ہوئی نعش کو قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ، وقوعہ کی سنگینی کے متعلق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا ظمی کو بھی اطلاع دی گئی ۔ جنہوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد اور ایس ایچ او عامر شہباز کو ہدائیت دی کہ وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں ۔جو ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے موقع واردات سے مختلف شواہد اکٹھے کئے اور فرانزک موبائل ٹیم کو بھی فوری موقع پر بلوا لیا۔ پولیس ٹیم نے انتہائی باریک بینی سے تمام حالات کا جائزہ لینا شروع کردیا اور اہل خانہ سے بھی وقوعہ کے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی ۔جو بہت جلد پولیس ٹیم کی کڑی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے وقوعہ کے اصل حقائق کھلنے شروع ہوگئے ۔پولیس ٹیم نے گھر میں موجود تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کی مزید تفتیش کی تو چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ۔پانچ بچوں کے باپ پچاس سالہ محنت کش منیر گجر نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے انتہائی بے دردی سے گلہ میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا اور قتل کرنے کے بعد مکار قاتلوں نے خودکشی کارنگ دینے کیلئے مقتول کی نعش کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی ۔اس گھناؤنے کھیل میں کوئی اور نہیں بلکہ اس کے اپنے گھر والے شریک تھے ،جن میں مقتول کا سگا باپ ملزم نور محمد ،بیوی تنزیلہ بی بی ،بیٹی ایمن اور داماد نوید احمد شامل ہیں ۔وحشی قاتلوں نے انکشاف کیا کہ قتل کی اس واردات میں ملزمان بابر اور غضنفر اور پروین بھی شامل ہیں ۔ملزم نور محمد اور بابر کے مقتول کی بیوی ملزمہ تنزیلہ بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ،جبکہ ملزمہ پروین مقتول کی بیوی تنزیلہ کی سہیلی ہے ،جس کے شریک ملزم غضنفر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔شاطر ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے مقتول کی 16کنال زمین ہتھیانے اور اپنے ناجائز تعلقات کو چھپانے کیلئے منیر گجر کو قتل کرنے کی سفاکانہ سازش تیار کی تھی اور پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مکمل منصوبہ بندی کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچایا ۔لیکن پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی سے ملزمان کی سازش کو ناکام بناکر قتل کی اس گھناؤنی واردات میں ملوث وحشی ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے اعتراف جرم کرلیاجبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔جس پر DPOسید علی محسن کاظمی نے DSP صدر سرکل چوہدری سعید احمد اور انکی ٹیم SHOراناعامر شہباز اور ملازمین کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے۔