اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

30 سال سے صرف چائے پر گزارا کرنے والی بھارتی خاتون!

میں چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر سردموسم میں چائے کا زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن بھارت ایک خاتون ایسی ہے جو گزشتہ 30 برس سے صرف چائے پی کر زندگی گزار رہی ہے اور مکمل صحت مند ہے۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں برادیا سے تعلق رکھنے والی پیلی دیوی نے صرف گیارہ سال کی عمر سے کھانا ترک کردیا تھا اور جب سے صرف چائے پر گزارا کررہی ہے۔اپنے اس منفرد لائف اسٹال کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں ’چائے والی چاچی‘ کے نام سے مشہور ہے۔وہ چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی تو اُس نے کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا۔رتی رام نے مزید بتایا کہ اُن کی بیٹی نے ضلع کی سطح پر ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت تھی، وہاں سے واپس آنے کے بعد اُس نے اچانک کھانا اور پانی پینا چھوڑدیا تھا۔رتی رام نے مزید بتایا کہ اُن کی بیٹی نے ضلع کی سطح پر ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت تھی، وہاں سے واپس آنے کے بعد اُس نے اچانک کھانا اور پانی پینا چھوڑدیا تھا۔والد کا کہنا ہے کہ ابتداء میں پیلی دیوی دودھ والی چائے کے ساتھ بسکٹ لیتی تھی لیکن رفتہ رفتہ وہ بلیک ٹی پر آگئی، جو دن میں ایک مرتبہ غروب آفتاب کے بعد پیتی ہے۔پیلی دیو ی کے بھائی بہاری لال نے بتایا کہ ہم نے اُسے ڈاکٹروں کو بھی دکھایا لیکن ڈاکٹرز نے صحت سے متعلق کسی غیرمعمولی بات کی تشخیص نہیں کی۔