کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شادی تقریب پر پولیس کا چھاپہ 5 خواتین سمیت 27 افراد حوالات میں بند

ننکانہ صاحب(عثمان سندرانہ )علاقہ واربرٹن میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارکر 5 رقاصاؤں سمیت 27 افراد کوگرفتار کر لیا،ننکانہ صاحب سے جہاں تھانہ واربرٹن پولیس نے ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں واقع سلامت پورہ میں عوام کی شکایت پر چھاپہ مارا۔ جس میں پولیس نے مجرا کرنے والی 5 خواتین رقاصاؤں کو گرفتار کیا. اور پولیس نے مجرا دیکھنے والے 27 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجرا دیکھنے والے افراد علاقہ مکینوں کو اپنی ہلڑبازی سے پریشان کررہے تھے۔جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی۔پولیس نے چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے کمپیوٹر،ووفر سسٹم، اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ۔اور ملزمان کے خلاف شادی ایکٹ،ایمپلی فائر ایکٹ اور ناچ گانے کی محفل سجانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں 1.محمد علیم 2. محمد یامین 3.اویس 4. بابر حسین 5. ذیشان حسن 6. شہزاد علی 7. حسیب اکبر 8. محمد یونس 9. ارشاد 10. محمد عمر 11. افتخار 12. حیدر علی 13. علی رضا 14. علی حسن 15. ہارون 16. محمد شہزاد 17. سرفراز 18. ناظم 19. عدنان 20. ندیم 21. ظہیر 22. محمد لطیف 23. اشفاق 24. توقیر حسین 25. قیصر منیر 26. بشارت 27. واحد علیرقاصاؤں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی 1. رابعہ 2. کوثر 3. رابعہ یاسر 4. رابعہ لطیف 5. فوزیہ شامل ہیں