اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

صحراؤں میں سالانہ فیملی پکنک 2019 کا اہتمام

کویت(خالد نور) اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام سالانہ فیملی پکنک 2019 کا اہتمام صحراؤں میں کیا گیا،جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ، جبکہ فیملی میلے کے مہمان خصوصی پاکستانی سفارت خانے کے لیبر ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید تھے ۔سالانہ میلے میں کرکٹ، ریس،فٹ بال، کبڈی، والی بال، رسہ کشی کے مقابلوں کے علاوہ محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔مشاعرے میں ہر شاعر کوحاضرین کی جانب سے بڑی فراخ دلی سے دادو تحسین سے نوازاگیا ۔کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی دینی ادبی ثقافتی اور صحافتی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلے کے اختتام پر شعرا اور صحافتی شخصیات کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔