اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔شہباز شریف کے خلاف درخواست جاوید اقبال قاضی کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ احتساب کا عمل شفافیت کی بنیاد پر انجام دیا جاسکتا ہے، کرپشن کے الزامات میں گرفتار ملزم کو کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا جاسکتا، شہباز شریف نیب اور دیگر احتساب کرنے والے اداروں کی بے توقیری کرتے ہیں، شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نیب ،ایف آئی اے ودیگر اداروں کو طلب کرکے دباؤ میں لاسکتے ہیں۔