اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ن لیگ کا فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن نے اصولی طور پر فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ کر لیا.تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج پارٹی رہنماوں سے غیر رسمی مشاورت کی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، برجیس طاہر اور رانا ثنا اللہ بھی ہوئے شریک ہوئے، اس موقع پر مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاوید، طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے.ن لیگ ذرائع کے مطابق مشاورت میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت طے کی گئی، منی بجٹ، مہنگائی، گیس، بجلی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل پربھی تبادلہ خیال ہوا.ن لیگ نے ایوان میں عوامی مسائل پر بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا.پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کا اصولی طور فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے.یاد رہے کہ گزشتہ دونوں وزیر اعظم کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو اس ضمن میں اہم ٹاسک سونپا گیا تھا.دونوں رہنما فوجی عدالتوں میں‌توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مشاورت کریں گے اور اس ضمن میں وزیر اعظم کو مسلسل باخبر رکھیں گے.