اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ اور نادرا کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کرسچن میرج رجسٹریشن کیس نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کرسچن میرج کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یونین کونسل کو قانون کے مطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر اورنادراکو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مسیحیوں کی شادیاں رجسٹر کرنے کے متعلقہ قواعد بنانے کا حکم دیتے ہوئے کرسچن میرج رجسٹریشن کیس نمٹا دیا۔یاد رہے ستمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے مسیحی برادری کی شادی رجسٹریشن سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ جو شخص مسلمانوں کی شادیوں کو رجسٹرڈ کرتا ہے وہی عیسائیوں کی شادیوں کو رجسٹر کر لے ،چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا کو ہدایت دی کہ دستاویز میں ترمیم کیلئے آنے والوں کی نادرا معاونت کرے۔نمائندہ برادری نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونین کونسل پیدائش،اموات،شادیوں کی رجسٹریشن کی مجازاتھارٹی ہے،یونین کونسل عیسائیوں کی شادیوں کی رجسٹریشن نہیں کرتی ، جس پر عدالت نے ریماکس دیئے کہ شادی رجسٹریشن کےلیےایک فردکویونین کونسل میں مختص کیاجاسکتاہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کیلئے سہولیات پیدا کرے، عدالت پہلے فیصلہ دے چکی ہے کہ مسیحی برادری کے افراد کو عیسائی نہ کہا جائے بلکہ مسیحی لکھا اور پکارا جائے، عدالت اپنے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کرائے گی۔