اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,184FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لمبی زندگی کے لیے دن بھر میں 30 منٹ اس کام کے لیے نکال لیں

آپ کو کسی مہنگے جم کی رکنیت یا صحت مند ہونے کے لیے دیر تک دوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ بس اپنے بیٹھنے کا وقت آدھا گھنٹہ کم کرلیں۔جی ہاں یہ لمبی زندگی کا وہ راز ہے جو ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد طبی مسائل جیسے خون کی شریانوں سے جڑے امراض، قبل از وقت بڑھاپا، گردوں کی بیماریوں اور دیگر کا باعث بنتا ہے۔مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت کے محض 30 منٹ کسی بھی قسم کی ہلکی جسمانی سرگرمی سے بدل دینا لمبی زندگی کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔ایسی ہلکی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی یا اپنی نشست سے اٹھ کر گھر میں ہی گھوم لینا قبل از وقت موت کا خطرہ 17 فیصد تک کم کردیتا ہے۔اتنے دورانیے میں تیز چہل قدمی یا کچھ سخت ورزش سے قبل از وقت موت کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔تحقیق کے مطابق بیشتر افراد کے لیے ورزش کرنا بہت مشکل کام محسوس ہوتا ہے مگر یہ ثابت ہوا ہے کہ گھنٹوں کی جسمانی سرگرمی کی ضرورت نہیں بلکہ چہل قدمی سے بھی اب بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔یقیناً ورزش کے اپنے فوائد ہیں مگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کے لیے ہلکی جسمانی سرگرمی بھی اس عادت کے منفی اثرات کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یعنی اس تحقیق کے دوران 8 ہزار صحت مند افراد کے ڈیٹا کاجائزہ لیا گیا اور ان کی جسمانی سرگرمیوں کے لیے ٹریکرز کی مدد لی گئی۔اس ڈیٹا کے ذریعے محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سست طرز زندگی اور متحرک رہنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف Epidemiology میں شائع ہوئے۔