اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سیالکوٹ : 125 سال قدیم لائبریری زبوں حالی کا شکار

سیالکوٹ(عدیل ولی )سیالکوٹ میں 125سالہ قدیمی علامہ اقبال لائبریری زبوں حالی کا شکارہے ، ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی ،عملہ کی عدم دستیابی کے باعث شہری نایاب کتب پڑھنے سے محروم ہیں،سیالکوٹ پیرس روڈ پر،،شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام سے منسوب125 سالہ قدیم لائبریری زبوں حالی کا شکار،،لائبریری میں تیس ہزار سے زائد ملکی و بین الاقوامی نایاب کتب موجود،،شہری علم کی پیاس بجھانے کیلئے لائبریری کا رخ کرتے ہیں،،لیکنضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاریخی کتب خانہ سہولیات سے محروم ہے،، عرصہ دراز سے کتب خانہ لائبریرین ، چوکیدار،سیکورٹی گارڈ،اور مالی سے محروم ہے،، تاریخی لائبریری میں معروف شاعر فیض احمد فیض ، نعرہ پاکستان کے خالق پروفیسر اصغر سودائی اور بھارتی صحافی کلدیپ نیئر سمیت لاکھوں طالب علم استفادہ کرچکے ہیں،حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب قدیمی لائبریری سہولیات کے فقدان کے باعث ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔