اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پنجاب میں دھند کے ڈیرے، ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور: پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لاہور کی اہم شاہراہوں جیل روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، والٹن روڈ، رنگ روڈ، جی ٹی روڈز سمیت موٹروے پر بھی دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق لاہور، مانگا منڈی ،پتوکی ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،چیچہ وطنی ،میاں چنوں، شیخوپورہ ، کامونکی ،مرید کے،گوجرانوالا،گجرات میں شدید دھند چھائی رہی۔ حد نگاہ 20 میٹر تک رہ جانے پر موٹروےلاہور سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ تک بند اور ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ پر بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال سمیت غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، ہم سفر ایپ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔ اسی طرح مالم جبہ میں 3، پٹن، دیر میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ استور، اسکردو میں ایک انچ برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز اسکردو میں پارہ منفی 14، استور میں منفی 12 ، گوپس میں منفی ن9، مری اور راولاکوٹمیں منفی 2 تک گر گیا۔