اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

محمد علی کا 77 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا 77 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور ان کے مداح آج بھی انہیں یاد کر رہے ہیں۔17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر جونیئر (Cassius Marcellus Clay, Jr) تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔محمد علی نے 12سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔لیجنڈ باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 مقابلے لڑے جس میں انہوں نے 56 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 5 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اپنے کل مقابلوں میں سے 37 مقابلوں نے انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی کو 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا اور اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے لڑتے انتقال کرگئے۔تاہم آج بھی عظیم باکسر کے مداح انہیں یاد کرتے ہیں اور ان کےے یوم پیدائش پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔