اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پولیس کے زیر حراست مبینہ تشدد سے 35سالہ نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین (خرم شہزاد )تھانہ پاہڑیانوالی میں پولیس کے زیر حراست مبینہ تشدد سے 35سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ،لواحقین کا تھانہ کے سامنے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے گجرات پھالیہ روڈ بلاک ہو گئی
پھالیہ کےتھانہ پاہڑنوالی پولیس نے 35سالہ نوجوان سرفرازاحمد کو چوری کے شبہ میں گھر سے گرفتار کیا اور تھانہ میں لے جا کر اسے مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی پولیس نے فوری طور سرفرازاحمدکو رول ہیلتھ سنٹر پاہڑیانوالی پہنچایا جہاں پر ڈاکٹر نے سرفراز احمد کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے لواحقین رول ہیلتھ سنٹر پہنچ گئے جس کے بعدلواحقین نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی جس کی وجہ سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی جس سے مسافر کو شدی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کو مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ ڈی ایس پی سرکل پھالیہ افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ وہ معاملہ کی انکوئری کریں گے اگر پولیس گناہ گار ہوئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔