اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خواتین کو گھر سے باہر نکلنا چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے: مئیر اولڈ ہم کو نسلر جاوید اقبال

برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن میں ہیلتھ کے مختلف شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی تنظیم، وائ فائی کو تفریحی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ، مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال نےتعریفی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر وائ فائی نارتھ ویسٹ کی نمائندہ اینا کینیڈی اور سٹیف گل کا کہنا تھا کہ ہم شعبہء صحت میں مختلف ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں اور اولڈہم میں کوکنگ اور جسمانی ورزش کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے خواتین مستفید ہوتی ہیں ۔مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال نے وائ فائی تنظیم کے کردار کو سراہتےہوئےکہا۔ مجھے خوشی ہے کہ وائ فائی تنظیم خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے خواتین کو گھر سے باہر نکلنا چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر وائ فائی تنظیم کی نمائندہ اینا کینیڈی ،سٹیف گل ،جولی۔کونسلر یاسمین طور -مصطفائُ ٹرسٹ کی چئیرمین ڈاکٹر واصعی اور آفرین کے علاوہ دیگر خواتین نے مئیر اولڈہم کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اعزازی شیلڈ بھی وصول کی۔

عارف چوہدری۔۔۔ نیوز الرٹ۔۔ اولڈہم