اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لفظ شیمپو متعارف کرانیوالے شیخ دین محمد کے نام ’’گوگل کا ڈوڈل‘‘

لندن: گوگل نے اپنے ہوم پیج پر شیخ دین محمد کا ’’ڈوڈل‘‘ لگایا جس کے بعد بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ شیخ دین محمد کون ہیں اور کیا کرتے تھے۔شیخ دین محمد 1759 میں ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے اور جوانی میں برطانیہ جا کر ہندوستان کافی ہاؤس بنایا۔ ان کا تعلق حجاموں کے خاندان سے تھا اور کافی ہاؤس نہ چلنے پر انہوں نے برائٹن شہر میں ایک حما م بنالیا جس میں جڑی بوٹیاں ملے پانی سے غسل کروایا جاتا تھا اور اس کے بعد مخصوص قسم کے تیلوں سے مساج اور چمپی کی جاتی تھی۔دین محمد کی چمپی جلد ہی دور دور تک مشہور ہو گئی یہاں تک کہ شاہی خاندان کے بعض افراد بھی ان کے گاہکوں میں شامل ہو گئے۔ یہی لفظ چمپی بگڑ کر انگریزی کا شیمپو بن گیا اور آج بچے بچے کی زبان پر ہے. یہی وجہ ہے کہ گوگل نے شیخ دین محمد کا ڈوڈل پیش کر کے ان کی خدمات کو تسلیم کیا ہے۔