اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تیز رفتار ڈمپر نےمحنت کش یتیم بچے کو ٹکر مارکر کچل ڈالا

گجرات (زاہد چوہان) تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاوں کری شرہف کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے محنت کش 22سالہ یتیم بچے کوٹلی کے رہائشی ذیشان علی کو پیچھے سے ٹکر مار کر کچل دیا ذیشان موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب اہل خاندان اور اہل علاقہ نے روڈ کو بلاک کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دئیے اور روڈ بلاک کر دیا ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ الطاف گوہر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گے اور کافی دیر مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا اجتجاج میں علاقہ کے نوجوان بوڑھے بچے اور عورتیں سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھیں۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ مین روڈ نہیں بلکہ ہیڈ مرالہ روڈ کو ملانے والا لنک روڈ ہے پچھلے کئی سالوں سے درجنوں ماوں کی گودیں اجڑ چکی ہیں نشہ میں دھت ڈمپر ڈرائیور کئی معصوموں کی جانیں لے چکے ہیں آج کے بعد اس روڈ سے کسی ڈمپر کو گزرنے نہیں دینگے ، ایس ایچ او الطاف گوہر کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا گیا ذیشان دوچھوٹے بھائیوں اور ایک بہن کا واحد کفیل تھا جو سیالکوٹ میں رنگ پالش کر کے اپنے ماں اور بہن بھائیوں کو پال رہا تھا ذیشان کے چچا پیراں دتہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر کو قبضہ میں لے لیا مدعی پیراں دتہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپروں کی وجہ سے کئی گھروں میں صف ماتم بچھ چکا ہے آئندہ کسی ڈمپر کو لنک روڈ سے گزرنے نہیں دیا جائے گا فرار ملزم کو پولیس فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کرے پولیس نے نعاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا اورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں

تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاوں کری شرہف کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے محنت کش یتیم بچےذیشان علی کوٹکر مار کر کچل ڈالا۔۔۔U

تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاوں کری شرہف کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے محنت کش یتیم بچےذیشان علی کوٹکر مار کر کچل ڈالااہل علاقہ نے روڈ کو بلاک کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دئیے:رپورٹ زاہد چوہان

Gepostet von News Alert Gujrat am Donnerstag, 17. Januar 2019