اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جدید ترین کیمرے نے انسانی روح کی تصویر کھینچ لی

واشنگٹن: امریکہ میں بیٹے سے جدائی کا صدمہ سہنے والی ماں پر اس وقت حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب اس کے گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے مردہ بیٹے کی شباہت والے سائے کی تصویر کھینچ لی۔تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں 57 سالہ جینیفر ہوج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی کے ہمراہ بستر میں لیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھیں کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا کہ گھر کے کچن میں کسی کو دیکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں سنسر لگے ہوئے ہیں اور وہ معمولی سے معمولی حرکت یا آوازکو بھی ریکارڈ کرکے ان کے فون پر میسج بھیج دیتے ہیں۔ مسز ہوج کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک حیرت زدہ ہیں اور کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہیں کہ یہ انہوں نے کیا دیکھ لیا ہے، ان کی بیٹی نے یہ میسج دیکھا اور کہا کہ ماں! کچن میں کوئی ہے اور اس کے بعد وہ چلائی کہ اوہ خدایا ! یہ تو روبی ہے۔