کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پارلمینٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے

اسلام آباد : پارلمینٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے، الیکشن کمیشن میں 9 اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے9 اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں، جس کے بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے پارلیمنٹرین کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن میں سینیٹ سے 2، قومی اسمبلی کے 5، پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی ایک، ایک رکن نے اثاثے ظاہر کئے جبکہ سینیٹر رخسانہ زبیری اور ستارہ ایاز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی میں ارباب عامر ایوب، حسین الہی، احسن اقبال، جاوید حسینن اور اسلم بھوتانی کی رکنیت بحال کر دی جبکہ پنجاب اسمبلی کے رکن اویس دریشک اور کے پی اسمبلی کے رکن فیصل آمین خان نے بھی اثاثے جمع کرا دیے ہیں۔یاد رہے 16 جنوری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی گوشوارے جمع نہ کروانے والے 332 ارکان کی رکینت معطل کر دی تھی ، جن میں وزیراطلاعات فوادچوہدری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی، وزیرامور کشمیرعلی امین، احسن اقبال، علی اعوان، غلام بی بی بھروانہ ، اختر مینگل، وزیرصحت عامرمحمود کیانی، حسین الٰہی ،ایم پی اے بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع رحمان جیسے اہم نام بھی شامل تھے۔گذشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے پر 6 وفاقی وزرا کو کابینہ اجلاس میں شریک کی اجازت نہیں دی گئی تھی ، وفاقی وزرا میں فوادچوہدری،عامرکیانی،

شہریار آفریدی، طارق بشیر چیمہ، صاحبزادہ محبوب سلطان اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔خیال رہے آئینی ماہرین کے مطابق رکنیت کی معطلی سے پیدا ہونے والے ڈیڈک لاک کو فی الفور نمٹانا ہوگا، ورنہ امور ریاست کی انجام دہی میں مسائل جنم لیے سکتے ہیں۔