اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آج نئےچیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

پاکستان کے نئے چیف جسٹس آف پاکستان، آصف سعید کھوسہ نے آج نئےچیف جسٹسآف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا۔ آپ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کے داماد ہیں جنہوں نے 362دنوں تک عدلیہ کی سربراہی کی تھی۔ جو بلاشبہ ایک امتیازی خوبی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونے والے آصف سعید کھوسہ پاکستان کے 15ویں چیف جسٹس ہیں جنہیں گزشتہ 71سالوں میں لاہور ہائی کورٹ سے ترقی دے کر چیف جسٹس بنایا گیاہے۔ ، 31دسمبر 2016سے سپریم کورٹ کے سینئر جج رہے ہیں۔ دسمبر 2018میں قومی پریس میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ چار سالوں میں ریکارڈ 11ہزار فوجداری مقدمات نمٹائے۔ اپنے تقریباً دو دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں انہوں نے مجموعی طور پر 55ہزارکیسز کا فیصلہ کیا۔، انہوں نے 1969میں ملتان بورڈ سے میٹرک میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، 1971میں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے پہلی پوزیشن اور 1973میں گورنمنٹ کالج میں پڑھتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے تحت بیچلرز کے امتحان میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ، جس کے بعد 1975میں یونیورسٹی آف پنجاب سے انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر میں ماسٹرز مکمل کیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ اس کے بعد کوئنز کالج سے قانون میں ٹرائیپوس پارٹ ون مکمل کرنے 1977میں یونیورسٹی آف کیمبرج انگلینڈ چلے گئے جہاں بعد کے سال میں انہوں نے ماسٹرز آف لاء کی ڈگری حاصل کی۔ 1979میں انہیں سوسائٹی آف لنکنز ان لندن کے بار میں مدعو کیا گیا جہاں سے وہ بیرسٹر ایٹ لاء بنے۔ یہ وہی ادارہ ہے جہاں قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، ذوالفقار علی بھٹو، بھارتی چیف جسٹس مرزا ہدایت اللہ اور مرزا حمید اللہ بیگ، پہلے پاکستانی وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خان، نیب کے موجودہ سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال، بھارتی صدر شنکر دیال شرما، سابق اسرائیلی صدر چیم ہرزوگ اور مارگریٹ تھیچر، ولیم پٹ جیسے متعدد برطانوی وزرائے اعظم یہاں کے طلباء رہے۔ 1422میں قائم ہونے والے ادارے لنکنز ان کو ججز اور وکلاء کا معتبر ترین ادارہ شمار کیا جاتا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 1979میں لاہور ہائی کورٹ کے وکیل بنے اور 1985میں انہیں سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے کی اجازت ملی۔ مئی 1998میں وہ لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور فروری 2010میں سپریم کورٹ کے جج بنے۔۔۔۔۔ دسمبر میں ریٹائرمنٹ پر جسٹس آصف سعید کھوسہ ان 10پاکستانی چیف جسٹس میں شمار ہوں گے جنہوں نے ایک سال سے کم اس عہدے پر کام کیا۔۔۔20دسمبر 2019تک 336دن کیلئے ملک کے 26ویں چیف جسٹس ہوں گے